مس کو اپنی جانب متوجہ پا کر وہ سیٹ سے کھڑا ہوا۔ طلبہ بھی اپنا کام چھوڑ کر اس کی جانب دیکھنے لگے۔ وقار کا سفید یونیفارم کیچڑ سے لت پت تھا ۔البتہ یوں لگتا تھا اسے دھونے کی کوشش کی گئی ہے۔
جبھی سفید شرٹ اور پینٹ کے ساتھ ساتھ سیاہ جوتے اور سفید جرابیں بھی گیلی تھیں۔
پانی لگنے کی وجہ سے سفید شرٹ کا گدلا پن مزید پھیل چکا تھا۔ چہرہ بھی دھلا ہوا تھا ۔آنکھوں میں لگا کاجل کچھ کچھ نیچے کو بہہ گیا تھا جس سے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ بھی بعد میں دھویا گیا ہے۔
مس منزہ حیران اس لیے تھی کہ اس کا کبھی اس نے بیگ بھی میلا ہوا نہیں دیکھا تھا۔ حتٰی کہ نوٹ بکس کے کونے کبھی مڑےنہیں دیکھے تھے اس نے ۔کجا کہ آج اس کی یہ حالت۔۔۔ اس کا پریشان ہونا فطری تھا۔
“I'm sorry Miss... actually I was coming towards the school when some senior students made off with (چھین لی) my school fee money and took to heels(بھاگ گئے)”
“Oh my God ”اس نے کھلے منہ پر ہاتھ رکھا
“what happened then?”
“Then I bore down(پیچھے بھاگا) on them , got them (انہیں پکڑ لیا)and we pulled down(گرے) in the muddy area
وہ جتنی معصومیت اور روانی سے انگریزی کے الفاظ بول رہا تھا ،مس منزہ کو اچھے سے معلوم تھا کہ اس کی والدہ نے بیٹے کو دینوی اور دینی تعلیم ساتھ ساتھ دی تھی۔
Aww....then??? اسے اس کی کہانی سن کر فکر ہو رہی تھی ۔وہ جانتی تھی کہ وقار جھوٹ نہیں بولتا
“Then I punched ۔۔۔and punched۔۔۔ and punched۔۔۔ received my money and came back to school”
اس نے معصومیت سے اپنی بہادری کے قصے کا اختتام کیا۔
Aww.... you are such a brave boy... let's tell to the principal so that she will punish them مس نے پیشکش کی
“No miss.. I have given them enough punishment. now there is no need to punish them more”
مس منزہ اسے دیکھتی ہی رہ گئی تھی۔ یہ سات سال کی عمر، اور یہ روانی سے انگریزی کے فقرات بولنا۔۔۔ اور جو کہانی اس نے سنائی اس کا اختتام اور آخری ادا کیے گئے بے ساختہ فقرات۔۔۔ وہ پہلے ہی اپنی کلاس میں نمایاں تھا۔اب اساتذہ کا بھی منظور نظر ہو گیا تھا۔
***۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔***
”السلام علیکم مما “
”وعلیکم السلام میرا چاند میرا ۔۔۔۔ارے یہ کیا ہوا۔۔۔۔!“ بیٹے کے کیچڑ میں لتھڑ ے کپڑے دیکھ کر ماں کا دل ہولا گیا تھا۔
”یہ۔۔۔ یہ کیا ہوا میری جان ؟“قریب تھا کہ ماں رو دیتی۔ بیٹے نے کہانی شروع کی۔
0 تبصرے